Home کھیل پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 7 نومبر سے کراچی میں شروع ہوگی

پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 7 نومبر سے کراچی میں شروع ہوگی

Share
Share

کراچی: پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن ( پی ٹی بی ایف ) کے زیراہتمام اور سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 7 نومبر سے رائل روڈیل کلب، ڈی ایچ اے، کراچی میں شروع ہو گی۔

چیمپئن شپ میں اعجاز الرحمان اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے، چیمپئن شپ میں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ کے چیمپئن انیب شفیع، نیشنل چیمپئن فاضل مانیا سمیت قومی و بین الاقوامی کھلاڑی حمرا عباس سلڈیرا، علی سوریا، دانیال شاہ، سکندر حیات، شبیر لشکر والا، سلیم بیگ اور محمد حسین چٹھہ شامل ہونگے۔

خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجازالرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی اور چیمپئن شپ میں 9 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن سنگلز، ایمچور، لیڈیز، انڈر 22، سینئر، میڈیا، ڈبلز، ڈیف اور مکس ٹیم شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 7 نومبر دن دو بجے تک کروا سکتے ہیں ، چیمپئن شپ 12 نومبر تک جاری رہےگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...