Home کھیل ورلڈ کپ،بھارت کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست

ورلڈ کپ،بھارت کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست

Share
Share

کولکتہ: بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے بآسانی شکست دیدی۔

بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونیوالے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔

327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 27.1 اوورز میں 83 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، بھارت کے رویندرا جدیجا نے 5، محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے 2،2 جبکہ محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کا کوئی بھی کھلاڑی بھارتی گیندبازوں کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا، کوئنٹن ڈی کوک 5، کپتان ٹمبا باووما 11، راسی وین ڈیر ڈوسن 13، ایڈن مارکرم 9، ہینرک کلاسن ایک رن بنا کر چلتے بنے۔

ڈیوڈ ملر 11 ، مارکو جانسن 14، کیشو مہاراج 7، کاگیسو ربادا 6 اور لنگی نگیڈی بغیر کوئی رن سکور کئے پویلین لوٹ گئے، بھارت نے ایونٹ میں مسلسل آٹھویں فتح حاصل کی ہے۔

قبل ازیں بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور شبمن گل نے کیا تاہم کپتان روہت شرما 40 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، شبمن گل 23، شریاس ایر 77 اور کے ایل راہول 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی پانچویں وکٹ 285 کے مجموعی سکور پر گری جب سوریا کمار یادیو 22 رنز بنا کر شمسی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، ویرات کوہلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگر کھیلی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا ، مارکو جانسن، تبریز شمسی اور لنگی نگیڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور جنوبی افریقا 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...