Home کھیل ورلڈ کپ،سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا

ورلڈ کپ،سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا

Share
Share

بنگلورو : بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 41 ویں میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کے شہر بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا سب سے زیادہ 51 رنز اور مہیش تھیکشنا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سری لنکن اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر پاتھم نسانکا 2، کپتان کوشل مینڈس 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں چارتھ اسالنکا 8، اینجلو میتھیوز 16، دھننجایا ڈی سلوا 19، چمیکا کرونارتنے 6 اور سدیرا سمارا وکرما اور چمیرا ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 ، مچل سینٹنر ، لوکی فرگوسن ، راچن رویندرا نے 2،2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ 4 میچز میں فاتح اور 4 میں ناکام رہی ہے جبکہ سری لنکا اب تک صرف 2 میچز میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی جبکہ 6 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر بلیک کیپس 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ سپر فور کے لیے چوتھی ٹیم کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...