Home کھیل ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کا آسٹریلوی ٹیم کو جیت کیلئے 307 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کا آسٹریلوی ٹیم کو جیت کیلئے 307 رنز کا ہدف

Share
Share

پونے: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 43ویں میچ میں بنگلہ دیش نے آسٹریلوی ٹیم کو جیت کیلئے 307 رنز کا ہدف دے دیا۔

مہاراشٹرا کرکٹ سٹیڈیم، پونے میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان 306 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے اننگز کا آغاز قدرے محتاط انداز میں کیا، اوپنر بلے باز تنزید حسن اور لٹن داس 36، 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد نجم الحسین 45 سکور بنا کر رن آوٴٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد محموداللہ بھی 32 رنز کی اننگز کھیل کر رن آوٴٹ ہوئے، توحید ہردوئے 74 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ اور ایڈم زیمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکس سٹوئنس نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے، آسٹریلوی ٹیم ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے 8 میچز میں 6 میں فتح سمیٹ چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش اپنے 8 میچز میں سے صرف 2 میں فتح یاب ہوا۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...