Home کھیل جنوبی افریقن بلے باز ڈی کاک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

جنوبی افریقن بلے باز ڈی کاک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

Share
Share

کولکتہ: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے بلے باز کوئنٹن ڈی کاک آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

بھارت کی میزبانی میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا دوسرا سیمی فائنل کولکتہ میں کھیلا گیا، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے، ڈی کاک اس ورلڈکپ میں دوسرے سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

کوئنٹن ڈی کاک کی جانب سے ورلڈکپ سے پہلے ہی اعلان کردیا گیا تھا کہ یہ آئی سی سی ایونٹ انکا آخری ٹورنامنٹ ہو گا، اوپنر بلے باز ون ڈے کے علاوہ دیگر فارمیٹس میں ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...