Home کھیل آئی سی سی کاورلڈ کپ فائنل سے قبل اختتامی تقریب کیلئے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان

آئی سی سی کاورلڈ کپ فائنل سے قبل اختتامی تقریب کیلئے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان

Share
Share

ممبئی:بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل سے قبل اختتامی تقریب کیلئے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان کردیا۔ فائنل 2023 سے ایک روز قبل بی سی سی آئی نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کیا ہے تاہم 1992 میں پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے شرکت سے انکار کردیا ہے۔

اتوار کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ سے قبل میگا ایونٹ کے آفیشل براڈ کاسٹر نے ایک ٹویٹ میں پہلے اشارہ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ دعا لیپا اختتامی تقریب میں پرفارم کرسکتی ہیں تاہم بھارتی بورڈ نے انکا نام ہٹادیا ہے۔

ورلڈکپ کی اختتامی تقریب کو 4 مختلف کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی تقریب میں بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ایئرشو کا انعقاد کرے گی بعدازاں ٹاس ہوگا۔

پہلی اننگز کے وقفے میں کوک اسٹوڈیو انڈیا کے وائرل گانے کی آدتیہ گدھوی کی پرفارمنس ہوگی۔ اننگز کے وقفے میں ایک طویل پروگرام ہوگا جس میں موسیقار پریتم چکرورتی، گلوکار جونیتا گاندھی، نقاش عزیز، امیت مشرا، آکاسا سنگھ اور تشار جوشی پرفارم کریں گے جبکہ دوسری اننگز کے وقفے میں اسٹیڈیم میں لیزر اور لائٹ شو منعقد کیا جائے گا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی یا انکے نائب فائنل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آئیں۔

ادھر ورلڈکپ فائنل 2023 سے ایک روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کیا ہے تاہم 1992 میں پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے شرکت سے انکار کردیا ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...