Home Uncategorized دنیا کا وہ مقام جہاں اب سورج 2 ماہ بعد دوبارہ طلوع ہوگا

دنیا کا وہ مقام جہاں اب سورج 2 ماہ بعد دوبارہ طلوع ہوگا

Share
Share

الاسکا:دنیا کا ایسا مقام جہاں سورج اب تقریباً 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد دوبارہ طلوع ہوگا۔

جی ہاں واقعی امریکی ریاست شمالی الاسکا کے قصبے Utqiagvik میں ایسا ہوا ہے، اس قصبے میں 18 نومبر کو رواں سال آخری بار سورج غروب ہوا، اب اس قصبے میں 23 جنوری 2024 تک رات کی تاریکی چھائی رہے گی، یا یوں کہہ لیں کہ 65 دن تک سورج طلوع ہونے کا منظر دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

4 ہزار افراد کے اس قصبے میں 18 نومبر کو دوپہر 12 بجکر 35 منٹ پر سورج طلوع ہوا اور محض ایک گھنٹے 12 منٹ بعد 1:48 پر غروب ہوگیا۔

آرکٹک سرکل میں واقع اس قصبے کو ہر سال قطبی رات کا تجربہ ہوتا ہے، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب زمین محور پر کچھ جھک جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں آرکٹک سرکل میں موسم سرما کے دوران سورج کئی ہفتوں تک غروب رہتا ہے۔

اس کے مقابلے میں گرمیوں میں اس خطے میں سورج کی روشنی 24 گھنٹے تک برقرار رہتی ہے اور اس کو مڈنائٹ سن کہا جاتا ہے۔

زمین کے شمالی نصف کرے میں جون کے آخر سے دن کا دورانیہ کم ہونے لگتا ہے مگر شمالی خطوں پر یہ اثر زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔

وہاں دن کا دورانیہ ستمبر میں ہی بہت زیادہ کم ہو جاتا ہے،2 ماہ سے طویل رات کے دوران الاسکا کے اس قصبے میں سورج کی روشنی کسی حد تک تو نظر آئے گی مگر یہ معمول کے سورج غروب یا طلوع ہونے جیسا منظر نہیں ہوگا۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...