Home کھیل پی ایس ایل 9 پلیئرز ڈرافٹ کے پک آرڈر کو حتمی شکل دیدی گئی

پی ایس ایل 9 پلیئرز ڈرافٹ کے پک آرڈر کو حتمی شکل دیدی گئی

Share
Share

لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کےلیے پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 پلیئرز ڈرافٹ میں پہلا انتخاب کرے گی۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کراچی کنگز اور دو بار کی چیمپئن اسلام آباد دوسرے اور تیسرے نمبر پر کھلاڑی پک کریں گی جبکہ چوتھی اور پانچویں پک پشاور زلمی اور گزشتہ ایونٹ کی رنرز اپ ملتان سلطانز کی ہوگی۔

پچھلے دو ایڈیشنز کی چیمپئن لاہور قلندرز سب سے آخر میں کھلاڑی ُچنے گی۔

پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کےلیے سلیکشن آرڈر کا تعین پچھلے سیزن کی اسٹینڈنگ کے الٹ ترتیب سے ہوتا ہے۔ پک آرڈر کو مزید منصفانہ بنانے کے لیے، ایک مختلف فرنچائز ہر کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک کرے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلاٹینم پک شروع کرے گی، کراچی کنگز کا پہلا ڈائمنڈ پک ہوگا، پشاور زلمی کا پہلا گولڈ پک ہوگا، سلور کیٹیگری میں پہلا پک ملتان سلطانز کرے گی، اسلام آباد یونائیٹڈ ایمرجنگ کیٹیگری میں پہلا کھلاڑی منتخب کرے گی اور لاہور قلندرز کے پاس پہلا سپلیمنٹری پک ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کےلیے رجسٹریشن ونڈو کھول چکا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کا یہ فلیگ شپ ایونٹ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 تک شیڈول ہے۔

فرنچائزز اب ریٹینشن کو حتمی شکل دینے سے پہلے کھلاڑیوں کےلیے ریلیگیشن کی درخواستیں جمع کروائیں گی۔

ریلیگیشن کی درخواستوں کے بعد تمام ٹیموں کو کھلاڑیوں کی بنیادی کیٹیگری سے میچ کرنے کا موقع ملے گا۔ اگر کھلاڑی کی بنیادی کیٹیگری میچ نہیں ہوتی تو انہیں ان کے بنیادی کیٹیگری سے نیچے والے کیٹیگری میں بھیجا جا سکتا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی ٹونٹی کے اختتام کے فوراً بعد ہونا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...