Home سیاست سائفر کیس ،فردِ جرم کے خلاف سابق پی ٹی آئی کے وکیل نے التواء مانگ لیا

سائفر کیس ،فردِ جرم کے خلاف سابق پی ٹی آئی کے وکیل نے التواء مانگ لیا

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف کی سائفر کیس میں فردِ جرم کے خلاف اپیل پر سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم کے وکیل حامد خان نے سپریم کورٹ سے التواء مانگ لیا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل حامد خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ دیا ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینا چاہتا ہوں۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تو نیا آرڈر آیا ہے، جس کے خلاف آپ کی یہ اپیل ہے اسے ہم ابھی بھی سن سکتے ہیں۔

وکیل حامد خان نے کہا کہ مجھے ہائی کورٹ کے انٹرا کورٹ اپیل کے فیصلے کا جائزہ لینے کے لیے التواء دے دیں۔

عدالت نے حامد خان کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد...

موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ اور بقا کے لیے چیلنج ہے، محمد اورنگزیب

واشنگٹن:وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلیوں کو پاکستان کے لیے سنگین...

بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے...