Home کھیل کیوی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا آسان نہیں ہوگا، ندا ڈار

کیوی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا آسان نہیں ہوگا، ندا ڈار

Share
Share

ڈونیڈن: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم بہترین ٹیم ہے اسے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا آسان نہیں ہوگا۔

ڈونیڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان ندا ڈار نے کہا کہ سیریز سے پہلے ہمارے پریکٹس سیشن بہت اچھے رہے ہیں، پریکٹس میچز سے ہمیں فائدہ ہو گا، ہم سیریز کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم بہترین ٹیم ہے، ان کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا آسان نہیں لیکن ہمارا باؤلنگ اٹیک اچھا ہے اور ہم نے سپن اور فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ مضبوط کیا ہے۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ان کنڈیشنز میں کھیلنا ایک چیلنج ہے لیکن سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ہم جس طرح کھیلتے ہوئے آرہے ہیں ہمیں اس سلسلے کو برقرار رکھنا ہے، ہماری پوری ٹیم باصلاحیت ہے، کسی ایک کی نشاندہی نہیں کی جا سکتی اور ہمیں سیریز میں بنیادی چیزوں پر فوکس رکھنا ہو گا۔

یاد رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...