Home کھیل پاکستان ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو پہلا ٹی ٹوئنٹی ہرا دیا

پاکستان ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو پہلا ٹی ٹوئنٹی ہرا دیا

Share
Share

ڈونیڈن:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمنز کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

یہ پاکستان ویمن کی 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔

ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ اور شوال ذوالفقار کی ذمے دارانہ بیٹنگ نے پاکستان ویمنز کی تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

دائیں ہاتھ کی میڈیم فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے صرف 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد اوپنر شوال ذوالفقار نے41 رنز کی اہم اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت کو ممکن بنادیا۔

نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر127 رنز بنائے تھے۔

بعدازاں پاکستان ویمنز نے 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

فاطمہ ثنا شاندار بولنگ کے سبب پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منگل کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...