Home کھیل جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

Share
Share

کوالالمپور: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے پہلا گول عبدالحنان اور دوسرا گول غضنفر نے سکور کیا۔

ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ورلڈ کپ آج ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہو گا۔

پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 دسمبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی، قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...