Home کھیل پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے مابین چار روزہ میچ ،قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنالیے

پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے مابین چار روزہ میچ ،قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنالیے

Share
Share

کینبرا :پاکستان نے آسٹریلیا کے پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کے پہلے روز 89.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنالیے۔

کینبرا میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم امام محض 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ عبداللہ شفیق 38 رنز بناسکے۔

کپتان شان مسعود نے بابراعظم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 92 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 40 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، سعود شکیل 13 اور سرفراز احمد 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پہلے روز کے کھیل اختتام سے محض 2 بال قبل فہیم اشرف 17 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 156 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جارڈن بکنگھم نے 3 جبکہ مارک اسکیڈی اور ٹوڈ مرفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...