Home کھیل شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کوچ مقرر

شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کوچ مقرر

Share
Share

کراچی: سابق آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر،ٹیم ڈائریکٹر معین خان اور ٹیم مینجمنٹ نے پی ایس ایل 9 کے لئے سابق آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوچ مقرر کیا ہے۔

شین واٹسن سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھلاڑی کی حیثیت پی ایس ایل تھری اور فائیو میں نمائندگی کر چکے ہیں۔

آسٹریلوی آل راونڈر 2007 اور 2015 میں ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلیا ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کر چکے ہیں اور اسی وجہ سےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے بحیثیت کوچ بہترین انتخاب ہیں اور مجھے امید ہے واٹسن کے تجربے سے ٹیم کو بے حد فائدہ ہوگا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...