Home نیوز پاکستان میرا شادی کا ارادہ ہے لیکن مجھے ابھی تک کوئی اچھا انسان نہیں مل سکا، ریشم

میرا شادی کا ارادہ ہے لیکن مجھے ابھی تک کوئی اچھا انسان نہیں مل سکا، ریشم

Share
Share

لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی کسی اداکار یا شوبز شخصیت سے شادی نہیں کریں گی کیونکہ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی شادیاں زیادہ عرصے تک نہیں چلتیں۔میں اللہ سے ہمیشہ اپنے اچھے نصیب کے لیے دْعا کرتی ہوں، میرا شادی کا ارادہ ہے لیکن مجھے ابھی تک کوئی اچھا انسان نہیں مل سکا۔

حال ہی میں اداکارہ ریشم نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی شادی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ریشم نے شادی کے خوبصورت رشتے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ “آج کے دور میں میاں بیوی میں برداشت ختم ہوگئی ہے، اسی وجہ سے طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، یہ رشتہ برداشت سے ہی چلتا ہے، کہیں پر بیوی کو برداشت کرنا چاہیے اور کہیں پر شوہر کو بھی برداشت کرنا چاہیے کیونکہ بیوی پورے گھر کو سنبھالتی ہے”۔

اداکارہ نے کہا کہ “ہمارے مذہب میں میاں بیوی کے رشتے کو بہت اہمیت حاصل ہے اور اسلام میں کامیاب شادی کے طریقے بھی بتائے گئے ہیں، اگر میاں بیوی اْن طریقوں کو اپناکر زندگی گزاریں گے تو یقیناََ اْن کا رشتہ مضبوط اور کامیاب ہوگا”۔

اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ “شادی کے بعد کچھ رشتوں میں صورتحال سنگین ہوجاتی ہے جہاں میاں بیوی کا ساتھ رہنا ممکن نہیں ہو تو ایسے میں علیحدگی اختیار کرلینا ہی بہتر ہے”۔

ریشم نے اپنی شادی کے بارے میں کہا کہ “میں کبھی بھی شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی کیونکہ میں شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی طلاق کی شرح میں اضافہ دیکھ کر بہت ڈر گئی ہوں، شوبز کی شادیاں زیادہ عرصے تک نہیں چلتیں”۔

اْنہوں نے کہا کہ “سجل علی اور احد کی طلاق پر بہت دْکھ ہوا، عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی ختم ہونے پر بھی بہت زیادہ افسوس ہوا، یہ شادیاں ختم نہیں چاہیے تھیں، مجھے یہ جوڑے بہت پسند تھے”۔

اداکارہ نے کہا کہ “میں اللہ سے ہمیشہ اپنے اچھے نصیب کے لیے دْعا کرتی ہوں، میرا شادی کا ارادہ ہے لیکن مجھے ابھی تک کوئی اچھا انسان نہیں مل سکا”۔

ریشم نے مزید کہا کہ “اگر میری شادی کسی اچھی جگہ ہوجاتی تو میں بہت پہلے شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہوتی”۔

Share
Related Articles

عالیہ حمزہ کا مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد:تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی...

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس طلب،پی ٹی آئی کاشرکت سے انکار

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس طلب...

پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس ، تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور، پی ٹی آئی اراکین کاشدیداحتجاج

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4...

مذاکرات کی بحالی پر دوبارہ غور کرنے کے لیے حکومت کمیشن کا اعلان کرے،بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی بحالی...