Home کھیل شوال ذوالفقار انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر

شوال ذوالفقار انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر

Share
Share

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ ایکسرے میں کندھے میں اے سی جونٹ سپرین کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شوال ذوالفقار نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کا شکار ہوگئی تھیں۔

پی سی بی نے بتایا کہ انجری کے بعد، شوال ذوالفقار کوا سپتال لے جایا گیا جہاں ان کے دائیں کندھے کا ایکسرے کروایا گیا، ایکسرے نے کندھے میں اے سی جونٹ سپرین کے ہونے کا انکشاف کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ شوال کی واپسی کا فیصلہ مناسب وقت پر ہوگا، اس دوران ٹیم فزیو ان کی انجری کو دیکھیں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلی گئی تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلی مرتبہ پاکستان نے جیت کر تاریخ رقم کی۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...