Home Uncategorized اسرائیل کی مزید 4 افسران سمیت 7 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

اسرائیل کی مزید 4 افسران سمیت 7 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

Share
Share

غزہ:اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران مزید 4 افسران سمیت 7 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی افواج کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں ہمارے 4 افسران سمیت 7 فوجی مارے گئے، زخمی فوجیوں میں سے 133 کی حالت تشویشناک ہے، مزید فوجیوں کی ہلاکت کے بعد زمینی آپریشن میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 104 ہو گئی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 27 اکتوبر کو غزہ میں زمینی آپریشن شروع کیا تھا اور اب تک اسے مجاہدین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، زمینی آپریشن میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ادھر حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے اندرونی علاقوں میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوج سے لڑائی جاری ہے اور اسرائیل کے فیلڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو مارٹر گولوں، دھماکا خیز آلات سے نشانہ بنایا ہے، چھڑپوں کے دوران دشمن کی 44 گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...