Home نیوز پاکستان پاکستان ڈربی 2024 کو منفرد انداز سے منعقد کرنے کا فیصلہ

پاکستان ڈربی 2024 کو منفرد انداز سے منعقد کرنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور:پاکستان ڈربی 2024 کو منفرد انداز سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ لاہور ریس کلب کے 100 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی سب سے بڑی ریس کا یادگار بنایا جائے گا۔ 62 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لاہور ریس کلب کے سیکریٹری شہزاد اختر نے کہا کہ 100 سالہ جشن آئندہ برس 3 مارچ کو ہوگا اور پاکستان ڈربی کو ایک منفرد انداز سے منعقد کیا جائے گا۔

جوکی کلب آف پاکستان کے ڈپی چیئرمین چوہدری افضل نے کہا کہ گھڑ سواروں نے پاکستان ڈربی کی تیاری شروع کردی ہے۔ ہمیشہ کی طرح سنسنی خیز ریس ہوگی۔

اسپانسر کے نمائندے چوہدری اشفاق نے کہا کہ پاکستان ڈربی کو انٹرنیشنل لیول پر لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

پاکستان ڈربی کےلیے انگلینڈ اور دبئی سمیت کئی ممالک کے شہہ سواروں کو دعوت نامے بھجوائے جا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی اہم...

چیئرمین پی سی بی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات

لاہور:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی...

رمضان المبارک، پہلے روزہ،گوشت،سبزیوں اورپھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، شہری پریشان

رمضان المبارک کے پہلے روزے میں ہی سبزیاں، پھل اور گوشت مہنگے...

رمضان کا چاند نظر آنے پر نماز عشا کے بعد مساجد میں نماز تروایح کے روح پرور اجتماعات جاری

اسلام آباد:ماہ شعبان کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد پاکستان میں...