Home Uncategorized روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 39 افراد ہلاک

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 39 افراد ہلاک

Share
Share

کیف: یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ روس کے سب سے بڑے فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ روس نے جمعہ کے روز یوکرین کے شہروں اور قصبوں پر 158 میزائل اور ڈرون داغے جسے یوکرین کے حکام نے فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے بدترین فضائی بمباری قرار دیا۔

یوکرینی صڈر نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ “روس نے تقریباً 120 شہر اور دیہات کو نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں شہری اشیا کو نقصان پہنچا ہے، ان حملوں میں 39 افراد ہلاک اور 159 زخمی ہوئے جن میں مختلف قسم کے بیلسٹک اور کروز میزائل اور ایرانی ساختہ ڈرون شامل تھے۔

دوسری جانب یوکرین کے فضائی دفاع نے کہا کہ اس نے 87 روسی میزائل اور 30 سے زیادہ ڈرون مار گرائے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...