Home کھیل تھرڈ امپائر کا کردار انسان سے آرٹیفشل انٹیلی جنس کو منتقل کرنے کا امکان

تھرڈ امپائر کا کردار انسان سے آرٹیفشل انٹیلی جنس کو منتقل کرنے کا امکان

Share
Share

میلبرن:میلبرن ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے متنازع آؤٹ نے تھرڈ امپائر کا کردار انسان سے منتقل کرکے آرٹیفشل انٹیلی جنس کے سپرد کیے جانے کا امکان بڑھا دیا۔

کرکٹ کے کھیل میں ہاٹ اسپاٹ کے موجد وارین برینن کا کہنا ہے کہ کھیل میں مشکل فیصلوں کیلئے آئی اے بہترین کردار ادا کرسکتی ہے، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جلد ہی تھرڈ امپائر کا کردار کوئی انسان نہیں بلکہ اے آئی اے ادا کررہی ہوگی۔

وارین برینن نے ہاٹ اسپاٹ کو ایجاد کیا اور کرکٹ آسٹریلیا کو وہی میچز کیلیے یہ ٹیکنالوجی فراہم کرتے ہیں۔
جمعہ کے روز کھیل کے 61ویں اوور میں پیٹ کمنز کی گیند پر رضوان نے بال پر جھکنے کی کوشش کی تاہم بال گلفوز کے اسٹریپ کو لگتی ہوئی وکٹ کیپر ایلکس کیری کے پاس گئی، اپیل کرنے پر آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہ دیا تاہم ریویو کرنے پر تھرڈ امپائر نے فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں فیصلہ سنایا، جس پر رضوان نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا۔

میچ کے اختتام پر پر پریس کانفرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی امپائرنگ کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ اگر ہم پورے کھیل کا تجزیہ کریں تو امپائرز کے بہت ہی متضاد فیصلے تھے، میرے خیال میں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک امپائر کال کا فیصلہ دوسری ٹیم کیلئے شکست کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

یادرہے کہ پیٹ کمنز کی گیند پر رضوان نے بال پر جھکنے کی کوشش کی تاہم بال گلفوز کے اسٹریپ کو لگتی ہوئی وکٹ کیپر ایلکس کیری کے پاس گئی، اپیل کرنے پر آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہ دیا تاہم ریویو کرنے پر تھرڈ امپائر نے فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں فیصلہ سنایا۔

Share
Related Articles

پی سی بی نے مسلسل شکستوں پر نئے ہیڈکوچ کی تلاش کے لئے اشتہار دیدیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم...

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ...