Home کھیل اہم ترین ذمہ داری سنبھالنے کے باوجود سہیل تنویر بطور کرکٹر بھی ان ایکشن،امریکی لیگ کھیلنے لگے

اہم ترین ذمہ داری سنبھالنے کے باوجود سہیل تنویر بطور کرکٹر بھی ان ایکشن،امریکی لیگ کھیلنے لگے

Share
Share

کراچی: پاکستانی جونیئر چیف سلیکٹر سہیل تنویر امریکی لیگ کرکٹ کھیلنے لگے جب کہ پی سی بی کے مطابق وہ اجازت لے کر اپنی سابقہ کمٹمنٹ مکمل کر رہے ہیں۔

سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر سہیل تنویر کو پی سی بی نے گذشتہ ماہ جونیئر چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا، انھوں نے ایشیا کپ اور اب انڈر 19ورلڈکپ کا اسکواڈ بھی منتخب کیا۔

اہم ترین ذمہ داری سنبھالنے کے باوجود حیران کن طور پر سہیل تنویر بطور کرکٹر بھی ایکشن میں ہیں، وہ ان دنوں پیئر لینڈ کے موسیٰ اسٹیڈیم پر جاری امریکن پریمیئر لیگ میں پریمیئم پاکس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

حال ہی میں پریمیئم کینیڈینز کے خلاف سہیل تنویر نے 31 رنز بنائے اور15 رنز دے کر 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

خیال رہے کہ سابق سینئر چیف سلیکٹر انضمام الحق کو ایجنٹ کی کمپنی کا شیئرہولڈر ہونے پر مفادات کے ٹکراؤ کا الزام سہنا پڑا، وہ بعدازاں مستعفی ہو گئے تھے، بعض حلقے سہیل تنویر کے امریکی لیگ کھیلنے کو بھی مفادات کا ٹکراؤ قرار دے رہے ہیں، حال ہی میں محمد حفیظ نے پاکستانی سینئر کرکٹ ٹیم ڈائریکٹر بننے کے بعد تمام لیگز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کی ترجمان نے کہا کہ سہیل تنویر نے ہمیں پہلے ہی بتا دیا تھا کہ سابقہ کمٹمنٹ مکمل کرنے کیلیے انھیں امریکا جانا پڑے گا،انھوں نے اس سوال کا جواب نہ دیا کہ کیا جونیئر چیف سلیکٹر کا بطور کرکٹر کسی لیگ میں حصہ لینا مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہے۔

علاوہ ازیں بعض دیگر وجوہات کی بنا پر بھی مذکورہ لیگ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ان دنوں لاہور میں تربیتی کیمپ میں شریک ہے، ورلڈکپ 19 جنوری کو جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...