Home کھیل اوپنر بلے باز فخر زمان ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش مند

اوپنر بلے باز فخر زمان ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش مند

Share
Share

لاہور: پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے ون ڈے اور ٹی20 کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش بھی ظاہر کر دی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کی تیاریوں کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی حقیقی کرکٹ ہے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو تیار ہوں۔ خواہش ہے کہ نئے سال میں پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتے اور اس میں میری پرفارمنس کا اہم کردار ہو۔

فخر زمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اچھی تیاری کر رہے ہیں جبکہ ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات ساری دنیا میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں اور وہ اچھی چیزیں بتا رہے ہیں۔ ہر لڑکے کی خامیوں کو دور کرکے پرفارمنس میں نکھار لانے کے گر سکھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ نئے سال کی پہلی سیریز میں زبرسست کارکردگی دکھاؤں اور ٹیم انتظامیہ کے پلان کے مطابق جہاں کہا جائے گا کھیلنے کو تیار ہوں۔

بابر کی جگہ شاہین کو ٹی20 کا کپتان مقرر کیے جانے کے حوالے سے سوال پر بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر کا موقف تھا کہ بابر اعظم نے بھی اچھی کپتانی کرکے ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش کی لیکن اب شاہین کو موقع ملے گا، تو وہ بھی بہتر فیصلے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بات ہے کہ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل سطح پر کپتانی میں فرق ہوتا ہے، شاہین شاہ آفریدی میں کپتانی کی صلاحیت ہے لہٰذا اب دیکھتے ہیں کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں خود کو کس طرح منواتے ہیں۔

فخر زمان کے مطابق فارم کا آنا اور جانا کھیل کا حصہ ہے، بابر کا قصور یہ ہے کہ اس نے ہمیں سنچریوں کا عادی بنا دیا ہے اس لیے ہم ہر میچ میں ان سے سنچری کرتا ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں امید ہے کہ وہ اگلے ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں گے۔ اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے بابر اعظم بھی کم بیک کریں گے۔

اوپنر بیٹر فخر زمان نے واضح کیا کہ ابھی مزید آٹھ، دس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ...

پی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ہاتھوں پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست

راولپنڈی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ...