Home Uncategorized سال نوپر بھی صہیونی فورسز کی بربریت کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید 100 فلسطینی شہید

سال نوپر بھی صہیونی فورسز کی بربریت کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید 100 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ : اسرائیلی فورسز نے نئے سال کے پہلے روز بھی فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 100 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل میں سائرن بجانے کا اعلان کیا۔غزہ کے علاقے زیتون میں اسرائیلی طیارے رات بھر عام شہریوں کو نشانہ بناتے رہے، مغازی کیمپ میں رہائشی عمارتوں کو ڈرون سے نشانہ بنایاگیا، نصیرت کیمپ میں بھی گھروں پر بمباری میں 35 افراد شہید ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ شہر پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری سے گزشتہ رات تقریباً 48 افراد شہید ہوئے ، جس کے بعد ایک اور حملے میں غزہ شہر کے مغرب میں الاقصیٰ یونیورسٹی میں پناہ گزین کیمپ میں 20 فلسطینی شہید ہوئے۔

ادھر القسام بریگیڈز نے تل ابیب اور اس کے مضافات کی جانب متعدد راکٹ داغنے کا اعلان کیا ہے ، القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے M90 راکٹ فائر کئے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف بھی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج اور حماس کے ارکان کے درمیان زمینی لڑائی جاری ہے، جبکہ محصور غزہ کی پٹی کے مکینوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ فوج کی سات بریگیڈوں میں سے ایک چھاتہ بردار بریگیڈ نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں جاری زمینی کارروائیوں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

فوج کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چھاتہ بردار دستوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں دو ماہ کی بڑی لڑائیوں کے بعد خان یونس کے علاقے میں اس ہفتے اپنا مشن شروع کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق فوج کاکہنا ہے کہ اس بریگیڈ کے فوجیوں نے حماس اور باقی مسلح فلسطینی دھڑوں کے انفراسٹرکچر پر حملہ شروع کیا، جن میں مانیٹرنگ مقامات اور ہتھیاروں کے ڈپو شامل ہیں۔

سعودی عرب کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے سعودی ہمدردی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ، شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے مزید امدادی سامان کے ساتھ مزید 16 ٹرک 23 لاکھ سے زیادہ کی آبادی والے جنگ زدہ غزہ میں بھیج دیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ٹرک میں خوراک، طبی سامان، اور خیمے وغیرہ شامل ہیں تاکہ نقل مکانی کرنے والوں کو پناہ گاہیں بنانے میں مدد دی جا سکے، اس طرح سعودی عرب کی امداد لے کراب تک غزہ جانے والے والے ٹرکوں کی کل تعداد 172 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے اب تک 21800 سے زائد فلسطینی شہید اور 56ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بمباری سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد تقریباً 23 لاکھ ہو چکی ہے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...