Home کھیل اولمپک کوالیفائر ایونٹ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

اولمپک کوالیفائر ایونٹ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

Share
Share

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی حتمی منظوری کے بعد 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ عماد شکیل بٹ قومی ہاکی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ ابوبکر محمود کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اولمپک کوالیفائر ایونٹ 15 تا 21 جنوری مسقط عمان میں کھیلا جائے گا جس میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، مرتضیٰ یعقوب، عبدالمنان، عقیل احمد، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عبدالرحمٰن جونیئر، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت بھی شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ، کوچ، شکیل عباسی، اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن دلاور حسین ، امجد علی گول کیپر کوچ، وقاص محمود فزیوتھرپسٹ اور محمد عمران خان فزیکل ٹرینر شامل ہیں۔

اولمپین کلیم اللہ کی سربراہی میں ناصر علی، رحیم خان اور لئیق لاشاری پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے حتمی ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر اپنی سفارشات صدر پی ایچ ایف کو پیش کی تھیں جس کی روشنی میں اسکواڈ کی منظوری دی گئی۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...