Home سیاست بنگلہ دیش عام انتخابات، شیخ حسینہ واجد نے پانچویں بار میدان مار لیا

بنگلہ دیش عام انتخابات، شیخ حسینہ واجد نے پانچویں بار میدان مار لیا

Share
Share

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات میں بنگالی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے پانچویں بار کامیابی سمیٹ لی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اتوار کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کے مطابق حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ اور اُن کی اتحادی جماعتوں نے 300 پارلیمانی نشستوں میں سے کم از کم 223 نشستیں جیت لی ہیں، ان نتائج کے بعد اب حسینہ واجد مزید پانچ سال تک اقتدار میں رہیں گی۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں وٹنگ کا تناسب گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں50 فیصد کم رہا، 2018ء میں ووٹنگ کا تناسب 80 فیصد تھا اور موجودہ انتخابات میں صرف 40 فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ بھی انتخابی عمل کا بائیکاٹ کریں جس کی وجہ سے عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کم رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ووٹرز کی بڑی تعداد نے اپوزیشن کی بائیکاٹ مہم کا ساتھ دیا اور اس مہم نے انتخابات سے قبل حکومت کی طرف سے کیے گئے بڑے کریک ڈاؤن کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

علاوہ ازیں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے لیے انتخابات میں نشستیں جیتنے والوں بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر شکیب الحسن بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ان انتخابات کے قبل حزب اختلاف کی بڑی جماعت بی این پی کے رہنماؤں اور حامیوں کی بڑی پیمانے پر گرفتاریاں کی گئی تھیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...