Home کھیل بھارتی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے پر کرکٹر محمد شامی کو بڑا انعام مل گیا

بھارتی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے پر کرکٹر محمد شامی کو بڑا انعام مل گیا

Share
Share

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کو فائنل میں پہنچانے والے فاسٹ باؤلر محمد شامی کو بھارت میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی صدر دروپدی مرمو نے محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ایوارڈ ارجن سے نوازا، بھارتی کرکٹر کو یہ اعزاز ورلڈ کپ 2023ء میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے پر دیا گیا ہے۔

 

خصوصی تقریب میں محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 پلئیرز کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا، ایوارڈ وصول کرتے ہوئے محمد شامی جذباتی نظر آئے۔

 

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد شامی نے کہا کہ اعزاز ملنا خواب کے سچ ہونے کی طرح ہے، لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...