Home کھیل آسٹریلین اوپن، عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ کو نوجوان نے مشکل میں ڈال دیا

آسٹریلین اوپن، عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ کو نوجوان نے مشکل میں ڈال دیا

Share
Share

سڈنی: آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ کو کروشیا کے نوجوان کھلاڑی نے شدید مشکل میں ڈال دیا۔

کروشیا کے ڈینو پرزمک کے خلاف نوواک جوکووچ کا پہلا میچ ریکارڈ کا حصہ بن گیا، جوکووچ نے ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے کامیابی حاصل کر لی لیکن یہ ان کے گرینڈ سلیم تاریخ کا سب سے طویل پہلا راؤنڈ میچ بن گیا جو چار گھنٹے ایک منٹ تک جاری رہا۔

سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ میں جوکووچ کے سامنے کروشیا کے 18 سالہ ڈینو پرزمک تھے، پہلے سیٹ میں جوکووچ نے نوجوان حریف کو سنبھلنے نہ دیا اور سیٹ چھ دو کے سکور سے جیت لیا لیکن دوسرے سیٹ میں ڈینو پرزمک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دوسرے سیٹ میں دونوں کا سکور ایک ایک پوائنٹس بڑھتا رہا اور مقابلہ ٹائی بریکر پر گیا، جس میں ڈینو پرزمک نے سات کے مقابلے میں پانچ کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے سیٹ میں بھی ڈینو پرزمک نے عمدہ کھیل پیش کیا، 16 منٹ تک جاری رہنے والے گیم میں پوائنٹ بنا کر تین دو کی برتری بھی لے لی، اس کے بعد جوکووچ کا تجربہ کام کر گیا اور انہوں نے سیٹ چھ تین سے جیت لیا۔

میچ کا چوتھا سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا، جس میں جوکووچ نے چھ چار کی کامیابی کے ساتھ میچ بھی جیت لیا، یہ جوکووچ کے گرینڈ سلیم کی تاریخ کا طویل ترین پہلا راؤنڈ میچ تھا جو چار گھنٹے اور ایک منٹ جاری رہا۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...