Home کھیل آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے شکست دے دی

Share
Share

ایسٹ لندن: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے ہرادیا۔

جنوبی افریقا کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستانی اوپنر شاہ زیب خان 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 106 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان سعد بیگ نے 55 رنز بنائے، ریاض اللہ 46 اور عبید شاہ 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

افغانستان کی جانب سے خلیل احمد نے چار اور بشیر احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 26.2 اوورز میں 103 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

نعمان شاہ 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سہیل خان اور رحیم اللہ نے 20، 20 رنز بنائے جبکہ حسن عیسیٰ خیل نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسکے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان کی طرف سے عبید شاہ نے 4، محمد ذیشان نے 3، عامر حسن اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی اوپنر شاہزیب خان کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...