Home Uncategorized انڈسٹری میں کسی سے محبت اور شادی نہیں کروں گی، شازیل شوکت

انڈسٹری میں کسی سے محبت اور شادی نہیں کروں گی، شازیل شوکت

Share
Share

لاہور: نوجوان ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ شازیل شوکت نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں کسی سے محبت اور شادی نہیں کروں گی۔

حال ہی میں شازیل شوکت نے نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا، پروگرام کے دوران انہوں نے سیگمنٹ ریپڈ فائر میں مختلف سوالات کے عمدگی سے جوابات دیے۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ شوبز میں اگر کسی نے شادی کا کہا تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟

سوال کے جواب میں شازیل کا کہنا تھا کہ اگر میں پیار نہیں کرتی تو میرا جواب نہ ہوگا اور میں انڈسٹری میں کسی سے پیار اور شادی نہیں کرسکتی تاہم پیار ہر کسی کو ہوتا ہے مجھے بھی ہوا ہے اور قائم بھی ہے۔

زندگی میں تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ آپ کی زندگی میں تبدیلی فیملی اور دوستوں کے حوالے سے آتی ہے اور میری زندگی میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

شوبز شخصیات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ساتھی اداکاروں میں شہروز سبزواری بہت سپورٹ کرتے ہیں، سینئر اداکاروں سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نور حسن کو چاہیے کہ باتیں کم کیا کریں، جبکہ بلال عباس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ بہت ہینڈسم ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں شازیل کا کہنا تھا کہ افسردگی کا کردار سجل علی بہترین نبھا سکتی ہیں اس کے بعد یمنیٰ زیدی، زارا نور اور عائزہ خان شامل ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...