Home کھیل ویمن ٹی 20 رینکنگ، ٹاپ 10 بیٹر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

ویمن ٹی 20 رینکنگ، ٹاپ 10 بیٹر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

Share
Share

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ٹی 20 رینکنگ جاری کردی جس میں ٹاپ 10 بیٹر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

آئی سی سی کی ویمن ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلیا کی اوپنر بیتھ مونی دوبارہ نمبر ون بیٹر بن گئی ہیں، بیتھ مونی نے ساتھی کھلاڑی تھالیا میگرا سے پہلی پوزیشن چھینی۔

آئی سی سی کی جاری رینکنگ کے تحت ٹاپ ٹین بیٹر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

ادھر ٹی 20 باؤلرز میں انگلینڈ کی صوفی ایکلیسٹون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کی دیپتی شرما ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں جبکہ پاکستان کی سعدیہ اقبال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کی کپتان ندا ڈار پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...