Home کھیل ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی کے پہلے سنگلز میچ میں بھارت نے کامیابی سمیٹ لی

ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی کے پہلے سنگلز میچ میں بھارت نے کامیابی سمیٹ لی

Share
Share

اسلام آباد:ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی کے پہلے سنگلز میچ میں بھارت کامیابی حاصل کرلی۔
بھارتی ٹینس اسٹار رام کمار رما ناتھن کے ہاتھوں پاکستانی ٹینس پلئیر اعصام الحق کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا، رام کمار نے سخت مقابلے کے بعد 7-6، 6-7، 0-6سے کامیابی سمیٹ لی۔
دوسرے سنگلز میں مقابلے میں عقیل خان کو سری رام بالاجی کے مدمقابل آنا ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدرات کا امیدوار و ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا دورہ اعزاز کی بات ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، حریف کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر بن کے کھیل کے فروغ کیلئے کام کرنے کی کوشش کروں گا، ملک میں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔
یاد رہے کہ ڈیوس کپ مقابلے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...