Home کھیل زمبابوے کیخلاف میچ میں انگلینڈ کے بلے باز عجیب و غریب انداز میں آؤٹ ہونے پر توجہ کا مرکز بن گئے

زمبابوے کیخلاف میچ میں انگلینڈ کے بلے باز عجیب و غریب انداز میں آؤٹ ہونے پر توجہ کا مرکز بن گئے

Share
Share

کیپ ٹاؤن:انگلش بیٹسمین کو زمبابوے کے وکٹ کیپر پر احسان مہنگا پڑگیا انگلینڈ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین حمزہ شیخ وکٹ کیپر کو گیند اٹھاکر دینے پر آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقا میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں زمبابوے کیخلاف میچ میں انگلینڈ کے بلے باز حمزہ شیخ عجیب و غریب انداز میں آؤٹ ہونے پر توجہ کا مرکز بن گئے۔

میچ کے 17 ویں اوور میں حمزہ شیخ نے اسٹمپ کے قریب رکنے کے بعد زمبابوے کے وکٹ کیپر ریان کامویمبا کو گیند اٹھاکر دے دی تاہم ریان کامویمبا نے احسان مند ہونے کے بجائے آئی سی سی قانون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انکو آؤٹ دینے کی اپیل کردی۔

زمبابوے کے وکٹ کیپر کی اپیل پر امپائر نے معاملہ تھرڈ امپائر کے پاس بھیجا جس نے فیلڈ میں رکاوٹ ڈالنے پر حمزہ کو آؤٹ قرار دے دیا۔

اس پورے واقعے نے سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین کو بھڑکادیا یہاں تک کہ انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ بھی مشتعل ہوگئے۔

اسٹورٹ براڈ نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا “وہ گیند فیلڈر کو واپس دے رہا ہے، اس پر احسان کر رہا ہے، اسے آؤٹ نہیں کرسکتا۔

بعد ازاں اس میچ میں انگلینڈ نے زمبابوے کو 146 رنز سے شکست دے دی، انگلینڈ کے 237 رنز کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم صرف 91 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...