Home نیوز پاکستان اسلام آباد میں ملک کے پہلے ای روزگار مرکز کا افتتاح کردیا گیا

اسلام آباد میں ملک کے پہلے ای روزگار مرکز کا افتتاح کردیا گیا

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے اسلام آباد میں ملک کے پہلے ای روزگار مرکز کا افتتاح کر دیا۔نگران وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان کو “ٹیکنالوجی کی منزل” قرار دینے کیلئے تمام دستیاب فورمز کا استعمال کیا گیا۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ایکسل کنسلٹنگ سروسز کے اشتراک سے قائم مرکز کیلئے 10 ہزار مربع فٹ جگہ مختص کی گئی ہے، ای روزگار مرکز میں تمام سہولیات سے آراستہ 100 ورک سٹیشنز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مرکز کے قیام سے 10 ہزار ای روزگار مراکز کے منصوبے کا آغاز ہو گیا، منصوبے کی تکمیل سے سالانہ 10 ارب ڈالر آئی ٹی برآمدات ہوسکیں گی۔

نگران وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ای روزگار مراکز کے قیام کیلئے وزیراعظم سکیم کے تحت بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ان مراکز کیلئے فری لانسرز کی فراہمی کا ذمہ دار ہوگا۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ وعدے کے مطابق دیگر شہروں میں بھی ای روزگار مراکز تکمیل کے قریب ہیں، آنے والی حکومت کیلئے سازگار ماحول اور ڈیجیٹل پاکستان کا مکمل روڈ میپ بنا دیا ہے۔

نگران وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان کو “ٹیکنالوجی کی منزل” قرار دینے کیلئے تمام دستیاب فورمز کا استعمال کیا گیا۔

Share
Related Articles

سیکیورٹی وجوہات،راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند

اسلام آباد:راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر...

عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جی ایچ کیو...

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...

فچ کا پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (فچ) نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال...