Home کھیل پی ایس ایل9، ٹکٹوں کی فروخت سے قبل ہیکرز کا ویب سائٹ پر حملہ

پی ایس ایل9، ٹکٹوں کی فروخت سے قبل ہیکرز کا ویب سائٹ پر حملہ

Share
Share

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں کے ٹکٹوں کی فروخت کے آغاز سے قبل ہیکرز نے ویب سائٹ پر حملہ کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر لیگ نے انکشاف کیا ہے کہ پی ایس ایل ٹکٹ پارٹنرز کی ٹیکنکل ٹیم ویب سائٹ پر سائبر اٹیک کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش جارہی ہے۔
پی سی بی کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز نہیں ہوسکا۔
پی ایس ایل 9 کے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر گزشتہ روز شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونی تھی۔پی سی بی نے پی ایس ایل کے ٹکٹ فروخت کا معاہدہ نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...