Home Uncategorized ہانک کانگ ایئرپورٹ پر غیرملکی شہری طیارے تلے دب گیا

ہانک کانگ ایئرپورٹ پر غیرملکی شہری طیارے تلے دب گیا

Share
Share

وکٹوریہ سٹی: ہانک کانگ کے ایئرپورٹ پر ایک غیرملکی شخص طیارے تلے آکر کا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ہانک کانگ ایئرپورٹ پر 34 سالہ اردن کا شہری ٹرک میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک نیچے گرا اور اس طیارے تلے دب گیا جسے اسی ٹرک کے پیچھے کھینچا جا رہا تھا، ہلاک ہونے والا شہری زمینی سپورٹ اور مین ٹیننس فرم چائنا ایئر کرافٹ سروسز میں کام کرتا تھا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا، اردنی شہری طیارے سے ٹکرانے کے باعث ہلاک ہوا ہے تاہم ایک 60 سالہ ٹرک ڈرائیور سے اردنی شہری کی موت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جسے خطرناک ڈرائیونگ کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔

ادھر چائنا ایئر کرافٹ سروسز سے حادثے کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تاہم چائنا ایئر کرافٹ سروسز نے حادثے کے سبب اپنے اردنی ملازم کی موت واقع ہو جانے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...