Home کھیل پی ایس ایل 9 کی چمچماتی ٹرافی کی کل نقاب کشائی ہوگی

پی ایس ایل 9 کی چمچماتی ٹرافی کی کل نقاب کشائی ہوگی

Share
Share

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی چمچماتی ٹرافی کی نقاب کشائی کل لاہور کے پولو گراؤنڈ میں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شرکت کریں گے، تمام ٹیموں کے کپتان اور فرنچائز مالکان بھی تقریب کا حصہ ہوں گے، تقریب دن بارہ بجے پولو گراؤنڈ لاہور میں منعقد کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو سیشن بھی ہو گا، اس بار ٹرافی کی رونمائی گھوڑوں کے ساتھ منفرد انداز میں کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری سے ہو رہا ہے، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہو گی جس میں پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کے گلوکار علی ظفراور آئمہ بیگ کے ساتھ ساتھ دیگر فنکار بھی پرفارم کریں گے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...