Home Uncategorized ‎لاکھوں فیس بک اکاؤنٹ کا ڈیٹا آن لائن لیک ہوگیا

‎لاکھوں فیس بک اکاؤنٹ کا ڈیٹا آن لائن لیک ہوگیا

Share
Share

‎بریٹی سلوا:عالمی سائبر سکیورٹی کمپنی نے لاکھوں فیس بک اکاؤنٹ کا ڈیٹا آن لائن لیک ہوجانے کا انکشاف کیا ہے۔

‎کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیٹا لیک ہونے سے فیس بک مارکیٹ پلیس صارفین کو دھوکا دہی پر مبنی میسج اورای میل، حساس نجی معلومات کی چوری اور سائبر حملوں کے شدید خطرات ہیں۔

‎وسیع پیمانے پر ہونے والے اس ڈیٹا لیک میں دو لاکھ صارفین کے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور نجی معلومات شامل ہیں، یہ ڈیٹا سائبر کرائم میں ملوث کو فروخت کے لیے بھی پیش کیا جاسکتا ہے، تاکہ وہ دھوکا دہی کی نت نئی وارداتیں کر سکیں۔

‎ای سیٹ نامی کمپنی کے گلوبل سائبرسیکیورٹی ایڈوائزر جیک مور نے فیس بک صارفین کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کو فیس بک اکاؤنٹ ہیکنگ کا معمولی سا بھی شبہ ہو تو فوری اپنا پاس ورڈ تبدیل کریں۔

‎کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک صارفین کا ڈیٹا ’انٹیل بروکر‘ نامی ایک مشہور سائبر کرمنل نے ایک ہیکنگ فورم پر پوسٹ کیا۔

‎پوسٹ میں انٹیل بروکر نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2023 میں (ڈس کورڈ پر ’الگوٹسن‘ نامی) ایک سائبر کرمنل نے فیس بک کے کلاؤڈ سروسز کو دیکھنے والے کونٹریکٹر میں دخل دیتے ہوئے دو لاکھ انٹریز کے ایک جزوی ڈیٹا بیس کو چرایا۔

‎لیک ہونے والے ڈیٹا میں نام، فون نمبر، ای میل ایڈریس، فیس بک آئی ڈی اور فیس بک پروفائل معلومات سمیت کافی نجی معلومات موجود ہے۔

‎ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ بلیپنگ کمپیوٹر نے موجود ای میل ایڈریس اور فون نمبر کی تصدیق کرکے ڈیٹا کو درست قرار دیا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...