Home کھیل پی ایس ایل 9 ، سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 9 ، سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

Share
Share

لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں کراچی کنگز نے 176 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 72 رنز بنائے۔

رسی وین ڈیر ڈوسن اور جارج لنڈے 26، 26، شائی ہوپ 21، جہانداد خان 12، احسن حفیظ 8 اور فخر زمان 6 رنز بناسکے، سکندر رضا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی طرف سےمیر حمزہ، حسن علی اور تبریز شمسی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ اب تک کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔ ہم اسی لائن اپ کے ساتھ میدان میں اُتر رہے ہیں۔ اُمید ہے تمام کھلاڑی ویسی ہی کارکردگی دکھائیں گے جیسی انہوں نے گزشتہ میچ میں دکھائی تھی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ہماری بیٹنگ اور بولنگ اب تک اچھی رہی ہے لیکن فیلڈنگ میں مسائل ہیں۔ حارث رؤف نے اب تک کلک نہیں کیا لیکن ہم زمان خان کے ساتھ ساتھ ان کی فارم میں واپسی کے لیے پُرامید ہیں۔

ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ بھی آج کے میچ میں لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔ بی پی ایل کھیلنے کی وجہ سے وہ ابتدائی تین میچز میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

ایونٹ میں لاہور قلندرز اب تک تین میچز کھیل چکی ہے اور تینوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ کراچی کنگز نے دو میچز کھیلے ہیں جس میں اُسے ایک میں شکست اور دوسرے میں فتح ملی تھی۔

Share
Related Articles

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...