Home کھیل ‎پی ایس ایل، پشاور زلمی کے ہاتھوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست

‎پی ایس ایل، پشاور زلمی کے ہاتھوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست

Share
Share

‎لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل9 کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی۔

‎لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

‎202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی، اعظم خان نے 75 ور کولن منرو نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔

‎پشاور زلمی کی جانب سے عارف یعقوب نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اوور میں 4 اور مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

‎قبل ازیں پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 111 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، صائم ایوب نے 38، پاوٴل والٹر نے 19، آصف علی نے 17 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم نے اپنے پی ایس ایل کے کیرئیر میں دوسری سنچری مکمل کی۔

‎گزشتہ روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

‎خیال رہے کہ پشاور زلمی اپنے 5 میچز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 4 میچز کھیل چکی ہے، پشاور زلمی کو دو میچز میں شکست اور 3 میں فتح حاصل ہوئی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...