Home کھیل نیل ویگنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے رو پڑے

نیل ویگنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے رو پڑے

Share
Share

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نیل ویگنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

نیل ویگنر نے جمعرات سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

رپورٹس کے مطابق نیل ویگنر کو بتایا گیا تھا کہ وہ ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہیں جس کے بعد انہوں نے ویلنگٹن میں ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ایک ہفتہ میرے لئے بہت جذباتی رہا، اب دوسروں کے لیے وقت ہے کہ وہ ٹیم کو لے کر آگے بڑھیں۔

اس موقع پر کیوی فاسٹ باؤلر نیل ویگنر اپنے جذبات پر قابو پانے میں ناکام رہے اور پریس کانفرنس کے دوران ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر نیل ویگنر نے 64 ٹیسٹ میچز میں 260 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...