Home کھیل پی ایس ایل 9، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے ہرا دیا ،لقلندرز کو مسلسل چھٹی شکست

پی ایس ایل 9، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے ہرا دیا ،لقلندرز کو مسلسل چھٹی شکست

Share
Share

لاہور:پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور ریزا ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم محمد رضوان پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ریزا ہینڈرکس اور افتخار احمد نے 40، 40 جبکہ طیب طاہر نے 21 رنز بنائے۔

قلندرز اب تک 5 میچز کھیل کر تاحال فتح کی تلاش میں ہیں، ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں 5 میچز کھیل کر 4 میں فاتح رہی جبکہ ایک میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز صفر پوائنٹ کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...