Home کھیل پی ایس ایل 9،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 9،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Share
Share

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 166 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کولن منرو نے 82 اور ایلیکس ہلز نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

قبل ازیں کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان شان مسعود اور ٹم سیفرٹ نے کیا تاہم شان مسعود 27 اور ٹم سیفرٹ 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، لیوس ڈوپلوئے 8، شعیب ملک اور محمد نواز 6،6 رنز بنا کر چلتے بنے، کیرون پولارڈ 48 اور عرفان خان 27 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغا سلمان اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...