Home کھیل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ، کیویز سکیورٹی وفد کی پاکستان آمد

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ، کیویز سکیورٹی وفد کی پاکستان آمد

Share
Share

لاہور:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان سے قبل کیویز بورڈ کا سکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دو رکنی سکیورٹی وفد پاکستان پہنچا، وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا وفد پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گا، وفد جڑواں شہروں میں ٹیم کے ہوٹل اور راولپنڈی سٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کیویز بورڈ کے وفد کو اعلیٰ سطح بریفنگ دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں کیویز وفد لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔

شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی، کیویز اپنے اس دورے کے دوران پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پاکستان کے خلاف کھیلے گی، تین میچز راولپنڈی اور دو لاہور میں کرانے کی تجویز کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...