Home کھیل شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ،فوج اور سول انتظامیہ کا مشترکہ ریسکیو آپریشن

شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ،فوج اور سول انتظامیہ کا مشترکہ ریسکیو آپریشن

Share
Share

راولپنڈی: پاک فوج اور سول انتظامیہ نے شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسی 20 گاڑیوں اور ان کے مسافروں کو ریسکیو کرکے چلاس منتقل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو ضلع دیامر میں 36 گھنٹے تک مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور متعدد مقامات پر آمد و رفت مکمل طورپر بند ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جی بی اسکاؤٹس کی جانب سے شاہراہِ قراقرم میں پھنسے مسافروں اور گاڑیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے پاک فوج نے موثر کوششیں کردی اور راولپنڈی سے گلگت سفر کرنے والے ڈاکٹر کو مع فیملی ریسکیو کیا گیا۔

علاوہ ازیں 20 گاڑیوں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر کے چلاس کی طرف منتقل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی جانب سے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ ایف ڈبلیو او اور سول انتظامیہ بھی پاک فوج کے ہمراہ سڑک کلیئرنس آپریشن میں حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہِ قراقرم پر آپریشن مزید موثر بنانے کے لئے ڈرون کی مدد بھی لی گئی اور پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کو متاثرہ خاندانوں نے خوب سراہا ہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...