Home کھیل ‎پی ایس ایل 9،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

‎پی ایس ایل 9،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

Share
Share

‎راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 24ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

‎راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

‎اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف آخری 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان شاداب خان 34اور سلمان علی آغا33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

‎کراچی کنگز کی جانب سے کیرون پولارڈ نے 39 اور جیمز ونس نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، ٹم سیفرٹ نے26 اور شان مسعود نے 10 رنز بنائے،ان کے علاوہ محمد نواز 5 اور شعیب ملک ایک رن بناسکے، عرفان خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

‎اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 اور فہیم اشرف نے 2، حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...