Home کھیل پی ایس ایل ایلیمنیٹر 2،پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل ایلیمنیٹر 2،پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے ایلیمنیٹر 2 میں پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میں شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم پیر کو فائنل میں ملتان سلطانز سے مقابلہ کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو واپسی کا ٹکٹ کٹوانا ہو گا۔

قبل ازیں رواں سیزن میں دونوں ٹیمں دو مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں۔ 26 فروری کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلا م آباد یونائیٹڈ کو آٹھ رنز سے شکست دی تھی۔

چار مارچ کو راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے ہرایا تھا۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، مہران ممتاز، عارف یعقوب، خرم شہزادشامل ہیں

اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم میں شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میکوئے شامل ہیں ۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...