Home کھیل ‎اسلام آباد یونائیٹڈ سنسنی خیز مقابلے میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

‎اسلام آباد یونائیٹڈ سنسنی خیز مقابلے میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

Share
Share

‎کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

‎عماد وسیم اور حیدر علی کی طوفانی اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے 186 رنز کا ہدف ایک اوور قبل عبور کر لیا، عماد وسیم نے 40 بالز پر 9 چوکوں کی مدد سے 59 سکور بنائے جبکہ حیدر علی نے 29 بالز پر 5 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے اور دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔

‎پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے دو، لیوک ووڈ، مہران ممتاز، خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

‎اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے، صائم ایوب 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حارث 40 اور بابر اعظم 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

‎اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے 30 رنز دے کر 3، عبید میکوئے اور ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

‎نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...