Home Uncategorized بیٹری سے چلنے والا ہائبرڈ بحری جہاز متعارف

بیٹری سے چلنے والا ہائبرڈ بحری جہاز متعارف

Share
Share

لندن : برطانیہ میں بیٹری سے چلنے والا ’لبرٹی‘ نامی ہائبرڈ بحری جہاز متعارف، دنیا حیران ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہائبرڈ جہاز ’لبرٹی‘ کو تیار کرنے والی برطانوی کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارا جہاز روایتی بحری جہازوں کے مقابلے میں 40 فیصد کم ایندھن استعمال کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ جہاز میں ڈیزل انجن کے ساتھ بیٹری بھی لگائی گئی ہے ، ہمارے پاس چار بڑے جرنیٹرز اور ایک بہت بڑا بیٹری پیک ہے یہ تمام چیزیں جہاز کیلئے بجلی پیدا کرتی ہیں۔

برطانوی کمپنی نے مزید بتایا کہ جب ہمارے پاس بجلی موجود ہے اورجہاز سمندر میں سفر طے کررہا ہوتا ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اسے چلانے کیلئے ہم بیٹری یا ڈیزل میں سے کون سا طریقہ اپنائیں۔

جہاز کے کپتان سائمن مور کا کہنا ہے کہ ہمیں اس جہازکو چلانے کیلئے بہت کم مشینری کا استعمال کرنا پڑتا ہے، جہاز میں ضرورت کے مطابق ڈیزل انجن ہٹا کر بیٹریاں استعمال کی جاتی ہیں۔

مور نے مزید بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ جہاز کی ٹیکنالوجی مزید بہتر ہوتی جائے گی، اس جہاز کی تیاری کا مقصد یہ ہے کہ ہم ڈیزل سے مکمل چھٹکارا حاصل کرکے بجلی سے جہاز چلانے لگیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...