Home Uncategorized آذربائیجان نے کابل میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

آذربائیجان نے کابل میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

Share
Share

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذیبح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آذربائیجان نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے اور آنے والے دنوں میں سفارت کار بھی بھیج دیے جائیں گے۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی برادری سے امارت اسلامی افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آذربائیجان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات شروع کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے سفارت خانہ بحال کردیا ہے اور امارت اسلامی افغانستان بھی آذربائیجان میں اپنا سفارت خانہ فعال کرے گا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی میدان میں ایک نیا قدم ہے، جس سے سب کو فائدہ ہوگا۔

افغانستان کے سابق سفارت کار عزیز معارج نے اس حوالے سے بتایا کہ خطے کے ممالک کے درمیان نہ صرف سیاسی اور معاشی حوالے سے آپس میں مقابلہ ہے بلکہ انہیں افغانستان کی وجہ سے داخلی سلامتی پر تشویش ہے۔

آذربائیجان کے افغانستان میں تعینات سفیر الہام محمدوف نے طالبان کے نائب وزیراعظم اور قائم مقام وزیرداخلہ سے ایک ملاقات میں سیاسی اور معاشی تعلقات وسیع کرنے پر زور دیا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...