Home کھیل بابراعظم کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا فیصلہ

بابراعظم کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بھی بابر اعظم کو کپتان بنانے کی سفارش کی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کپتان کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کاکول میں جاری قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ ختم ہونے کے بعد کریں گے۔

خیال رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی 4 سال تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی تینوں طرز میں کپتانی کر چکے ہیں، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی 20 میں 42 جیتے اور 23 ہارے۔

ادھر شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین نے کپتانی سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم ان کے رفقاء نے انہیں مشورہ دیا کہ کپتانی کا فیصلہ بورڈ کا ہے لہٰذا بورڈ جسے کپتان بنائے اس فیصلے کو تسلیم کریں اور فوری طور پر قیادت سے دستبردار نہ ہوں۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...